لاہور( این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران ( اشرف بھٹی گروپ )نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات میں پیاف فائونڈر زالائنس کی بھرپور حمایت اورمختلف مارکیٹوں میں انتخابی مہم چلانے کا اعلان کر دیا ۔ مرکزی صدر اشرف بھٹی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری جنرل محبوب سرکی ، لاہو ر کے صدر میاں طارق فیروز ، جنرل سیکرٹری طاہر نوید ، فنانس سیکرٹری نعیم بادشاہ سمیت دیگر عہدیداروں اور مختلف مارکیٹوں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔