پورٹ لینڈ( ویب ڈیسک)پالتو کتیا نے موسم کی خبر کیساتھ اپنے تاثرات دے کر سب کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی۔ یہ دلچسپ واقعہ پورٹ لینڈ میں پیش آیا جہاں ایک ماہر موسمیات مائک سلائیفر نے نیوز چینل کو اپنا بیپر دیا تو ان کے ساتھ موجود ان کی پالتو کتیا وینی بھی موجود تھی۔دیکھنے والے اس وقت خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے جب خبر کے اختتام پر کتیا نے مسکراتے ہوئے الوداعی انداز میں کیمرے کی جانب دیکھا۔ اس رد عمل کو صارفین نے بے حد پسند کیا اور ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔