کراچی (صباح نیوز)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں قرضوں کے حجم میں 344ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نومبر 2019تک قرضے کی مجموعی مالیت 32130 ارب روپے تک پہنچ گئی ،ایس بی پی کے مطابق نومبر 2018سے نومبر 2019تک حکومتی قرضوں میں 5678ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔