لاہور(سٹاف رپورٹر)موجودہ حالات میں کرونا وائرس کے باعث حکومت وقت نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے 5افرادکی جوشرط رکھی ہے اس حوالہ سے دارالافتا جامعہ نعیمیہ کی طرف سے شرعی فتویٰ جاری کیا جاتا ہے کو موجودہ حالات میں کرونا وائر س کے روکنے کے لئے سماجی دو ری اختیار کی جائے ، افراد کااکٹھ نہیں ہوناچاہیے ۔اس حوالہ سے فقہاء کرام کی طرف سے نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے اذن عام کی جو شرط رکھی گئی ہے اس میں خلل کاباعث نہیں بنے گی اور پانچ افراد سے بھی نماز جمعہ ہوجائے گی، متعدی مرض اورپیاز کھانے والے کو بدبو کی وجہ سے مسجد آنے سے روکنا جائز ہے ، لوگوں کی جان کاتحفظ ضروری ہے 3سے 5افرادبھی ہوں تو نماز جمعہ اداہوجائے گی، جن افراد کو حکومت وقت حفاظتی اقدامات کے پیش نظرمسجد میں آنے سے روکتی ہے ہوہ شرعی معذور ہیں، وہ گھر میں تنہا نماز ظہرادا کریں ۔