لاہور(جنرل رپورٹر) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے پانچ ٹیچنگ ہسپتالوں میں ایم ایس کی تعیناتی کا عمل شروع کردیا ۔امیدوار 20نومبر تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں ۔ہسپتالوں میں ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال ، حاجی عبدالقیوم ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال ، سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ ، کوٹ خواجہ سعید ٹیچنگ ہسپتال لاہور اور ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا شامل ہیں ۔وزیر صحت کی سربراہی میں قائم سرچ کمیٹی امیدواروں کے انٹرویو کریگی ۔