لاہور(اپنے رپورٹر سے ) وائس چئیرمین واسا شیخ امتیازمحمود کی تجویز کردہ پانی بچاؤ مہم کے سلسلے میں صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کی ہدایت پر پنجاب کیوریکولم اینڈ ٹیکسٹ بورڈ کے وفد نے واسا ہیڈ آفس کادورہ کیا۔پنجاب کیوریکولم اینڈ ٹیکسٹ بورڈ کی جانب سے ڈاکٹر رضا عباس نے وائس چئیرمین واسا شیخ امتیاز محمود ، ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز اور واسا کے دیگر افسران سے ملاقات کی۔