نیوجرسی(ویب ڈیسک) صاف پانی کے حصول کے لئے سائنسدانوں نے کھارے پانی کو پینے کے قابل بنانے کیلئے لکڑی کو بطورفلٹر استعمال کرنے کا تجربہ کیا ہے ۔امریکن بیس ووڈ سے پانی میں نمک ختم کیا جاسکتا ہے ۔ دنیا بھرمیں صاف پانی کا حصول اہم مسئلہ بن چکا ہے ،اس مسئلے کے حل کی تلاش کیلئے سائنسدانوں کی جانب سے کئی ایجادات کی جارہی ہیں۔اس حوالے سے حال ہی میں نیو جرسی میں واقع پر نسٹن یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے سادہ لکڑی کی پرت کو بطور فلٹر استعمال کیا ہے ۔ یونیورسٹی کے ماہر جیسن رین کے مطابق نمک کھارے پانی کو پینے کے قابل بنانے کے روایتی نظاموں میں توانائی، بڑا سسٹم اور خاص آلات کی ضرورت ہوتی ہے ۔