اسلام آباد(نامہ نگار،آن لائن) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے برائے آبی وسائل نے سندھ اور پنجاب کے مابین پانی چوری کے معاملے پر غیر جانبدار آبی ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کی سفارش کی ہے ،کمیٹی نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کی بین الاقوامی سطح پر چلائی چانے والی تشہیری مہم پر اخراجات اورقومی آبی پالیسی پر عمل درآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اگلے اجلاس میں رپورٹ طلب کرلی ہے ۔کمیٹی نے پانی کی نگرانی کیلئے ٹیلی میٹری سسٹم جلد از جلد لگانے کی بھی ہدایت کی۔کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نواب محمد یوسف تالپور کی سربراہی میں ہوا۔اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ سیکرٹری آبی وسائل چیئرمین ارسا، چیئرمین پیمرا اور چاروں صوبوں کے سیکرٹری اریگیشن سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران وزارت آبی وسائل کے حکام نے بتایاکہ دیامر بھاشا اور مہمندڈیم فنڈ کی مد میں جمع ہونے والی رقم کی تفصیلات اورتشہیری مہم پراخراجا ت کیلئے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھا ہے تاہم ڈیڑھ ماہ ہوگیا تفصیلات موصول نہیں ہوئیں ۔ادھرقائمہ کمیٹی برائے تعلیم کااجلا س نجیب الدین اویسی کی صدارت میں ہوا تو قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی عدم حاضری پر کمیٹی نے برہمی کا اظہار کیااور آئندہ اجلاس میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی۔قائمہ کمیٹی میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں طلبہ تصادم پر بحث ہوئی ۔ارکان نے کہا کہ یونیورسٹی میں تصادم میں ایک بچے کی جان گئی، اس کی وجوہات سامنے نہیں لائی گئیں۔ممبر کمیٹی علی نواز اعوان نے بتایا کہ جامعہ میں صدر اور ریکٹر میں کھینچا تانی جاری ہے ۔ ممبر کمیٹی صداقت عباسی نے کہا کہ یونیورسٹی میں دو گروپ ہیں، ریکٹر جو کام کرتا ہے صدر معطل کر دیتا ہے ۔قائمہ کمیٹی نے قائد اعظم یونیورسٹی اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے معاملات کا جائزہ لینے کیلئے ذیلی کمیٹی قائم کردی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے غذائی تحفظ و تحقیق کی ذیلی کمیٹی کااجلاس چودھری محمد اشرف کی سربراہی میں ہوا، میں چیمبر آف ایگری کلچر بل 2020ء زیر بحث آیا ،وزارت لا ڈویژن نے کہاکہ بل پورے ملک کیلئے لایا جاسکتا ہے ، بل میں ترامیم کی تجویز دی گئی جس پر بل کی منظوری موخر کر دی گئی۔
پانی چوری:مجلس قائمہ کی غیرجانبدار ماہرین کی کمیٹی تشکیل دینے کی سفارش یونیورسٹیز جھگڑوں پر کمیٹی قائم
هفته 25 جنوری 2020ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں هفته 25 جنوری 2020ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں