لاہور(اپنے رپورٹر سے ) واسا کی جانب سے ایک بار پھر پانی کے نرخ بڑھانے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے ، سفارشات منظوری کے لئے صوبائی کابینہ کو بھیجوا دی گئی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق واسا حکام کی جانب سے پانی کے بلوں میں آئندہ تین سالوں کے دوران 120فیصد تک اضافہ کر نے کی تجویز کی گئی ہے ۔ منصوبہ بندی کے مطابق رواں مالی سال میں 45فیصد، 2020-21میں 55جبکہ 2021-22میں 20فیصد اضافہ ہو گا۔ بلوں میں اضافہ کا حتمی فیصلہ پنجاب کابینہ کرے گی۔ واضح رہے کہ سابق دور حکومت کے دوران دومرتبہ پانی کے بلوں میں اضافہ کی سفارش کی گئی لیکن حکومت کی جانب سے منظوری نہیں ملی تھی۔