مکرمی!میں آپ کے اخبار کے توسط سے حکام بالا کی توجہ ایک انتہائی سنگین مسئلہ کی جانب کروانا چاہتی ہوں کراچی جو کہ پاکستان کاسب سے بڑا شہر ہے اور تجارتی شہر بھی ہے ۔یہاں پانی کا بحران طول پکڑچکا ہے ۔کتنے ہی سالوں سے عوام کوپانی کی قلت کا سامنا ہے پانی یا تو آتا ہی نہیں اگرآتا ہے تو گٹر کا پانی ہوتا ہے جس میں مضر صحت عناصرموجود ہوتے ہیں ۔ پانی کی پائپ لائز پھٹی ہوئی ہیں جو کئی کئی دن تک پھٹی ہی رہتی ہیںں اور کئی ہزارگیلن پانی سڑکوں پر ضائع ہوجاتا ہے ایک تو پانی کی قلت کا مسئلہ اور دوسرا پانی سے پھیلنے والی بیمایوں کا بھی سامنا عوام ہی کو کرنا پڑتا ہے میری حکام بالا سے گزارش ہے کہ اس مسئلے کی طرف غور کیجیئے اور عوام کا یہ مسئلہ حل کیا جائے۔ (بشریٰ ستار 11L R 23نارتھ کراچی)