بیجنگ(ویب ڈیسک)شیاؤمی نے حال ہی میں ایک ایسا ویکیوم کلینر متعارف کرایا ہے جو دکھنے میں ایک بوتل کی طرح ہے۔اس نئے ویکیوم کلینر کا نام 'میجیا ہینڈ ہیلڈ ویکیوم کلینر' ہے جسے خاص طور پر کسی بھی شخص کے انفرادی استعمال کرنے کیلئے متعارف کرایا ہے اور جو شخص زیادہ سفر کرتا ہے یہ اس کیلئے بے حد کارآمد سمجھا جا رہا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ویکیوم کلینر کا وزن 500 ملی لیٹر پانی کی بوتل سے بھی کم ہے جب کہ یہ بجلی بھی انتہائی کم لیتا ہے۔صارفین یہ ویکیوم کلینر صرف 28 ڈالرز میں حاصل کر سکیں گے جبکہ یہ فی الحال چین میں ہی فروخت کیا جائیگا۔