لندن(ویب ڈیسک) ایک مچھلی ایسی بھی ہے جو پانی کی تیز بوچھاڑ سے نشانہ باندھ کر، کیڑے مکوڑوں کا شکار کرکے اپنا پیٹ بھرتی ہے۔ویسے تو اس مچھلی کا سائنسی نام Toxotes jaculatrix لیکن یہ ’تیر انداز مچھلی‘ (آرچر فش) کے نام سے مشہور ہے۔شکار کرنے کیلئے یہ منہ میں پانی بھر کر اپنا سر، پانی کی سطح سے باہر نکالتی ہے جونہی اسے قریب میں کوئی کیڑا مکوڑا دکھائی دیتا ہے، یہ نشانہ باندھ کر اپنے منہ میں بھرے ہوئے پانی کو ایک تیز دھار کی شکل میں اس پر پھینکتی ہے۔یہ پانی کسی نوکیلے اور تیز رفتار تیر کی طرح شکار پر پڑتا ہے اور اسے گرا دیتا ہے۔ شکار کے پانی میں گرتے ہی یہ مچھلی اسے اپنا نوالہ بنا لیتی ہے۔اس مچھلی کی بیشتر اقسام بہت چھوٹی یعنی 5 سے 7 انچ جتنی لمبی ہوتی ہیں ۔