بیجنگ (ویب ڈیسک) چین میں پانی کے اندر سانس روکنے کے منفرد مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں چینی کھلاڑی نے 4 منٹ 13 سیکنڈز تک پانی میں سانس روک کر مقابلہ اپنے نام کرلیا۔چین میں پانی میں سانس روکنے کا منفردمقابلہ ہواجس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔چین کے صوبے ہنان کے شہر چینگ شا کے ورلڈ پارک میں منعقد ہونے والے اس مقابلے میں چین سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار افراد نے شرکت کی۔منفرد نوعیت کے اس مقابلے میں شرکاء نے پانی سے بھری بالٹیوں میں منہ ڈبو کر سانس روکنے کا مظاہرہ کیا جس میں اکثر شرکاء جلد ہی ہمت ہار گئے اور بالٹیوں سے منہ باہر نکال لئے ۔چینی کھلاڑی نے ہمت نہ ہاری اور 4 منٹ 13 سیکنڈز تک سانس روک کر مقابلہ اپنے نام کرلیا۔