محمدنگر(نامہ نگار) پانی کے تنازع پر مسلح افراد نے کاشتکار کو تشدد کا نشانہ بناڈالا ۔تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کردیا گیا ۔ واقعے کے مطابق نواحی گاؤں64/EB میں کاشتکا ر غلام مصطفیٰ کو ساتھیوں سے ملکر تشدد کا نشانہ بناکر شدید مضروب کردیا۔ زخمی غلام مصطفیٰ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کرادیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔