پشاور (خبرنگار) بی آر ٹی کے چمکنی سے امن چوک تک 16سٹیشنز پر 90فیصد کام مکمل ہو گیا ہے جبکہ ریچ تھری پر سولہ بس سٹیشنز پر دسمبر کے آخر میں کام مکمل ہو جائے گا ریچ تھری میں 14بس سٹیشنز پر 85فیصد کام مکمل ہو گیا ہے ، 50فیصد تین روٹس کی بسوں پر کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ بی آر ٹی پشاور کے 27کلو میٹر روٹس اور 32سٹاپوں پر سکیورٹی کے لئے لگائے جانے والے کلوز سرکٹ کیمروں کو سکیورٹی کے حوالے سے مثالی قراردیدیا گیا ہے ۔سیف سٹی اتھارٹی پنجاب ، حساس اداروں اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی ٹیموں نے بی آ ر ٹی روٹس پر لگائے جانے والے کلوز سرکٹ خفیہ کیمروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا ہے ۔