لاہور(جنرل رپورٹر) پاک انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کی جانب سے کالج میں داخلہ لینے والے نئے طلبا و طالبات کیلئے تعارفی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب میں طلبہ کو ادارے سے متعلق معلومات فراہم کی گئی ۔ تقریب میں بی بی اے ، ایم بی اے اور ایم فل کے نئے داخل ہونے والے 150 طلباو طالبات شریک ہوئے ۔ تقریب میں ڈین پاک انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر نثار ، ایسوسی ایٹ ڈین کاشف ندیم ، ایڈمن افسر فاروق، اسسٹنٹ پروفیسر صدف ، ایلومنائی میں سے افیشن شاہین اور وقاص سمیت دیگر فیکلٹی نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈین پاک انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر نثار نے تمام نئے آنے والے طلبا و طالبات کو خوش آمد یدکہا اور انہیں پاک انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے رولز اینڈ ریگولیشن سمیت اس کے کامیابی اور تعلیمی ماحول کے حوالے سے آگاہ کیا ۔انہوں نے طلباو طالبات کو کالج کے تاریخ کے بارے میں بتایا ۔انہوں نے تمام طلباو طالبات کا کالج میں داخلے لینے پر خیر مقدم کیا اور انہوں محنت سے اپنی تعلیم پوری کرنے پر زور دیا۔تقریب سے دیگر ممبران نے بھی خطاب کیا۔