کوئٹہ (رپورٹ: خلیل احمد ) پاکستان نے افغانستان کے بعد ایران کیساتھ سرحد پر بھی باڑ لگانے کا فیصلہ کرلیاہے ، جلد ہی ایران کی مشاورت کے بعد900کلومیٹرطویل سرحد پر دونوں جانب سے باڑ لگانے کا کام شروع ہوجائے گا،جس سے دہشت گردوں کی پاکستان اور ایران آمد ختم ہوکر رہ جائے گی۔ باوثوق ذرائع کے مطابق پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی اس حوالے سے ایرانی قیادت سے ابتدائی بات چیت ہوگئی ہے ۔ ایرانی حکام نے پاکستان کی تجویز پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔