مکرمی! سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنی حکومت کے آخری ایام میں پاک ایران گیس کے عظیم منصوبہ کا افتتاح کیا تھا۔لیکن آج تک اس معاہدہ پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ گزشتہ حکومت نے بھی پانچ سال میں اس منصوبہ پر پیش رفت نہیں کی تھی موجودہ حکومت اور سابقہ حکومتیں پاک ایران منصوبہ پر خاموش ہیں ایران نے اپنی حدود میں ایرانی بارڈر تک گیس کے پائپ بچھا دیئے تھے پاکستانی حدود میں پاکستان نے گیس پائپ لائن بچھانی ہے جس پر مکمل خاموشی ہے اگر حکومت پاک ایران گیس منصوبہ کی تکمیل کرتی تو آج ملک میں گیس کا بحران ہرگز نہ ہوتا اور عوام کو گیس کی لوڈشیڈنگ کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔ وزیراعظم عمران خان سے اپیل ہے کہ پاک ایران گیس منصوبہ کو عملی جامہ پہنائیں اور ملک سے گیس کے بحران کا خاتمہ کرکے عوام کو اس اذیت اور تکلیف سے نجات دلائیں ۔ (سید لطف علی بخاری، موچھ میانوالی)