لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے دورہ پر آ ئی ہو ئی آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کو مشکلات کا سامنا، سکواڈ کے مزید دو ارکان کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آ گیا،روزانہ کی بنیاد پر کئے جا نے والے کوویڈ ٹیسٹ میں گزشتہ روز سپنر ایشٹن اور فزیو تھراپسٹ برینڈن ولسن کا کوویڈ مثبت آ گیااور دونون کو آئسولیٹ کر دیا گیا۔ آسٹریلیا ٹیم کے ترجمان کے مطابق ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں اور سٹاف کے کوویڈ ٹیسٹ کی رپورٹ کلیئر آئی ہے ۔پاک آسٹریلیا سیریز کے میچز خدشات کا شکار ہو گئے ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ مزید دو کھلاریوں کا کورونا مثبت آ گیا تو سیریز کھیلنا مشکل ہو جائے گا۔