لاہور (سپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ کے سلسلے میں ایک بڑا معرکہ آج ہونے جا رہا ہے ، اس سلسلے میں دبئی میں ہونے والے پاک بھارت میچ کو دیکھنے کے لئے لاہوریوں نے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں، آج شام پاکستانی وقت کے مطابق 4 بج کر 30 منٹ پر ہونے والے اس اہم میچ کو دیکھنے کے لئے جہاں کرکٹ شائقین میچ کے انعقاد کے منتظر ہیں وہاں عام شہریوں نے بھی مختلف پبلک مقامات، ریسٹورنٹ میں میچ دیکھنے کے لئے بڑی سکرینوں کا انتظام کیا ہے ، توقع کی جا رہی ہے کہ پاکستان اور انڈیا کرکٹ ٹیموں کے مابین میچ کے دوران شہر کی سڑکیں ویران رہیں گی جبکہ جوا لگانے والوں نے بھی اپنے لنگوٹ کس لئے ہیں۔