اسلام آباد(صباح نیوز)صدرِ ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے پاکستان نیوی کے آفیسرز اور سیلرز کیلئے ملٹری اعزازات کی منظوری دیدی گئی ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تین رئیرایڈمرلز کو ہلالِ امتیاز (ملٹری)، 14 آفیسرز کو ستارہ امتیاز (ملٹری)اور 13 آفیسرز کو تمغہ امتیاز (ملٹری) تفویض کرنے کی منظوری دی گئی ہے ۔پاکستان نیوی کے 2 آفیسرز کو ستارہ بسالت، 2 آفیسرز اور 6 جوانوں کو تمغہ بسالت تفویض کرنے کی بھی منظوری دی گئی ۔ صدرِپاکستان نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران دشمن کی آبدوز کا سراغ لگانے والے آفیسرز لیفٹیننٹ کمانڈر حمیر افتخار کو ستارہ بسالت اورلیفٹیننٹ کمانڈر خرم دائود کو تمغہ بسالت تفویض کرنے کی منظوری دی ۔پاک بھارت کشیدگی کے دوران اپنی آبدوزوں کی دشمن کے پانیوں میں کامیابی سے طویل مدتی آپریشنل ڈپلائمنٹ پر کیپٹن ایلیا حسن کو ستارہ بسالت تفویض کرنے کی منظوری دی گئی ۔ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ یہ کارنامے پاکستان نیوی کی اعلی صلاحیتوں کامنہ بولتا ثبوت ہیں۔