اسلام آباد(92 نیوزرپورٹ) پاکستان بحریہ اورپاکستان فضائیہ نے وطن عزیز کے 72 ویں یوم آزادی پر نئے ملی نغمے جاری کردیئے ۔رپورٹ کے مطابق پاکستان بحریہ کی جانب سے یوم آزادی پر نیاملی نغمہ ’’ہم ایک ہیں‘‘ جاری کیا گیا ہے ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نغمے میں پاکستانی قوم کے بلند حوصلے اور عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا،ملی نغمے میں وطن سے محبت کا بھرپور اظہار کیا گیا ، اللہ پر توکل اور کامِل ایمان کا اظہار بھی نغمے میں شامل ہے ، ملی نغمے میں وطن کی خاطر آپس میں اتحاد، یکجہتی اور رنگ اور نسل سے بے نیاز ہو کر اکٹھے رہنے کی ضرورت پر زور دیا گیا، قوم کی جانب سے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت بھی نغمے کا حصہ ہے ۔ ادھر پاکستان فضائیہ کی جانب سے جاری ملی نغمے ’’آزاد‘ ‘میں قوم کے عزم و حوصلے کو بہترین انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے ،نغمے میں مادرِوطن کی سالمیت کی حفاظت کیلئے مسلح افواج کی قربانیوں کی عکاسی کی گئی ہے ۔