لاہور( سپورٹس رپورٹر )پاکستان اور بھارت کے درمیان آ ج ہونیوالے ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ کو دکھانے کے لئے صوبائی دارلحکومت لاہور میں مختلف جگہوں پر ٹی وی سکرینیں نصب کی جارہی ہیں جہاں پر پاکستانی تماشائی پاک بھارت میچ سے لطف اندوز ہوسکیں گے ۔لبرٹی ،ڈی ایچ اے ،گلبرگ ،ماڈل ٹائون سمیت مختلف مقامات پرنصب ہونے والی ٹی وی سکرینوں کے لئے کوشش کی جارہی ہے کہ بجلی کے ساتھ ساتھ جنریٹرز کا بھی انتظام کیاجاسکے تاکہ بجلی جانے کی صورت میں تماشائی میچ دیکھنے سے محروم نہ ہوسکیں ۔پاک بھارت میچ کی لائیو سکریننگ ہوگی اور وہاں پر تماشائیوں کے لئے داخلہ مفت ہوگا ۔