نئی دہلی(آئی این پی)بھارت کے سابق آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد بھارت نے دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی اپنا رکھی ہے ۔ یہ دیکھنا ابھی باقی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کوئی تبدیلی لا پاتے ہیں یا نہیں۔انہوں نے دعوی ٰکیا کہ عمران خان کے نئے وزیر اعظم منتخب ہونے کے باوجود پاکستان میں اب بھی فوج کی حکومت ہے ۔جب ان سے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ بات چیت تبھی ہو سکتی ہے جب اس کے لیے ماحول سازگار ہو۔ سینئر تجزیہ کار این کے سنگھ نے امریکی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے مابین مذاکرات کے آغاز کی حمایت کی ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل مذاکرات سے حل کریں گے ۔ جب تک پاکستان میں جمہوریت مضبوط نہیں ہوگی تب تک چیزیں بدلیں گی نہیں۔