لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور زمبابوے کے مابین سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان، وسیم اکرم، ایلکن ولکنز، بازید خان، رمیز راجہ ، ٹینو موائیو اور عروج ممتازکمنٹری پینل میں شاملپاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ تیس اکتوبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔پینل میں معروف انگلش کمنٹیٹر ایلکن ولکنز، رمیز راجہ، بازید خان اور زمبابوے کے سابق کھلاڑی ٹینو موائیو کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے ۔سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم وسیم اکرم صرف ٹی ٹونٹی سیریز میں کمنٹری کریں گے جبکہ عروج ممتاز صرف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے دوران کھیل پر تبصرہ کریں گی۔