ملتان ( خبرنگار)سعودی عرب کے عظیم سکالر ،امام و خطیب الشیخ ابو خالد نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں اور یہ تعلقات ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے ،اسلام دشمن قوتوں کے خلاف شیشہ پلائی دیوار بن کر کردار ادا کرتے رہیں گے ،ان خیالات کا اظہار انوں نے جامع مسجد قباء شریف پورہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب جاوید اختر انصاری،خطیب مسجد ہذا قاری امین توحیدی،گلریز خان،ولی محمد،حاجی کلیم اﷲ ودیگر موجود تھے ،آخر میں الشیخ ابو خالد نے عالم اسلام کی سربلندی کیلئے خصوصی دعا کرائی۔