لاہور( کامرس ڈیسک)پاک سوزوکی نے ایکسپو سینٹر لاہور میں حال ہی میں منعقد ہ پاکستان آٹو شو2020ء میں آل نیو آلٹو کی کامیاب لانچ ( آغاز) کا شاندار جشن منایا جس میں پاکستان کی بڑی بڑی آٹو موبائل کمپنیز ، آٹو پارٹس بنانے والوں کے کارکنان اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آل نیو آلٹو کئی مفید خصوصیات سے آراستہ ہے جسے ایندھن کی بچت، دورِ جدید کی جاپانی ٹیکنالوجی ، 3سال یا60,000کلو میٹر وارنٹی ، کشادہ و جاذبِ نظرڈیزائن جو ایک متنوع افراد کے ذوق کی تسکین کرتی ہے ۔آل نیو آلٹو کے جدید ورژنز دو عدد ائیر بیگز،اسٹینڈرڈ سیٹ بیلٹس کے علاوہ اے بی ایس (ABS) سے مز ّین ہیں ۔ یہ جدید ترین آرسیریز انجن کی طاقت لیے ہوئے ہیں جو زیادہ طاقت اور بے مثال ایندھن کی بچت فراہم کرتی ہیں ۔پاک سوزوکی کے ایم ڈی ، ماسافومی ہارانونے بھی حالیہ قرعہ اندازی تائید کی جس میں 200خوش قسمت جیتنے والے عمرہ ادائیگی کی سعادت حاصل کریں گے ، یہ پیشکش اُن تمام کسٹمرز کیلئے ہے جو فروری اور مارچ 2020ء کے مہینوں میں سوزوکی کی کوئی بھی گاڑی خریدیں گے ۔