ملتان(خبر نگار)ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے ایراہتمام جمنیزیم ہال ملتان میں منعقدہ پاکستان افغانستان دوستی باکسنگ چیمپئن شپ افغانستان نے ایک کے مقابلے میں 3 فتوحات سے جیت لی۔پہلے میچ میں افغان باکسر محمد سمیر نے پاکستانی باکسرشاہ محمد کو ہرادیا۔دوسرے میچ میں افغانستان کے رامین نجیبی نے پاکستان کے انزل تان سین کو شکست دی۔تیسرے مقابلے میں پاکستان کے علی داد نے افغانستان کے اکبر دل سوز کو ہرا کے اپنی ٹیم کو چیمپئن شپ میں واپس لے آئے ۔ تاہم چوتھے اور آخری مقابلے میں افغان باکسر شاہد اللہ ہوتک نے پاکستان کے تیمور خان کو ہرا کر فتوحات کوکنفرم کر دیا۔