روم ( اے ایف پی) پاک فوج نے 48 گھنٹے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے قراقرم پہاڑی سلسلے میں گر کر زخمی ہونے والے اطالوی کوہ پیما کو ریسکیو کرلیا، 30 سالہ فرانسسکو کسارڈو نے ہفتہ کے روز 6 ہزار 955 میٹر بلند گاشربروم ہفتم چوٹی کی مہم کو ترک کرکے واپسی کی، واپسی پر اپنے بیس کیمپ آتے ہوئے وہ گر کر زخمی ہوگئے ۔ ان کے ساتھی 43 سالہ کارلو البرٹ سیمینٹی نے بتایا 6 ہزار 300 میٹر کی بلند پر کسارڈو کئی چٹانوں کی زد میں آگئے ، پاک فوج کے مطابق کسارڈو کی گردن اور ران کی ہڈی ٹوٹ گئی، ہفتہ کے روز ہیلی کاپٹر کیلئے موسم کی صورتحال کے باعث اتنی بلندپر جانا ممکن نہ تھا، اتوار کو پولینڈ اور کینیڈا کے چار کوہ پیما مدد کیلئے ان کے پاس پہنچ گئے تھے اور انہیں 5 ہزار 900 میٹر کی بلندی پر بیس کیمپ میں لے آئے تھے ، جہاں سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے کسارڈو کو اتار لیا گیا۔