مکرمی !سوموراکے روز سیکورٹی اداروں کے نوجوانوں نے اپنی جان پر کھیل کر بچالیاملک کوبچالیافوری کاروائی کر کے صرف آٹھ منٹ میں دہشتگردوں کوانجام عبرت بنا دیا۔ صرف 8 منٹ کے آپریشن میںسکیورٹی اہلکاروں نے جان پرکھیل کرملک وقوم کی حفاظت کی ۔ ہمیں اپنی فوج پریقین ہے کہ خدانہ کرے اگر دہشت گردی کی ایسی مزید کوئی ناپاک کوشش ہوئی تو اوربھی بہتر طریقے سے جوابی کارروائی ہوگی۔ اس لیے میری عوام سے اپیل ہے،رینجرز پولیس، دیگر اداروں پر اعتماد رکھیںکیونکہ وہ ہمارے محافظ ہیں۔دہشتگردوں کے پاس جدید ہتھیار، رائفل، کلاشن کوف، اور ہینڈ گرینڈز موجود تھے، تاہم بہادرسیکیورٹی گارڈز نے ان کا حملہ ناکام بنایا۔ ڈاکٹرز کے مطابق چاروں دہشت گردوں نے ٹی شرٹ، جینز اور ٹراؤزر پہنے ہوئے تھے، دہشتگردوں کی جیبوں سے شناخت کی کوئی چیز نہیں نکلی۔ حملہ آوروں کی عمریں 22 سال سے 28 برس کے درمیان ہیں۔ ہمارے ادارے ہماری حفاظت کیلئے ہیں جو لوگ نہیں مانتے یقیناً اس واقع کے بعدان کویقین ہوجائے گا ۔ ایسی جیت پرپاک فوج اورتمام سیکورٹی اداروں کوسلام پیش کرتاہوں اوراس8منٹ کی جیت پرپوری قوم کو مبارک۔ (علی جان ‘ لاہو ر)