لاہور(جنرل رپورٹر )پاک ریڈ کریسنٹ میڈیکل کالج لاہور میں بریسٹ کینسر کے خوالے سے آگاہی سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی چیئرمین ہلال احمر پنجاب جسٹس (ر ) شیخ احمد فاروق تھے ۔ سیمینار میں پرنسپل پاک ریڈ کریسنٹ میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سمیع ممتاز، پنک ربن کے نمائندوں، کالج کے فیکلٹی ممبرز سمیت طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جسٹس (ر)شیخ احمد فاروق کا کہنا تھا کہ ایشیائی ممالک میں پاکستان وہ واحد ملک ہے جس میں بریسٹ کینسر کی شرح سب سے زیادہ ہے اور ہر سال تقریباً 90 ہزار کیسز میں سے 40 ہزار افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ بیماری کی بروقت تشخیص سے 90 فیصد مریضوں کا بچاؤ ممکن ہو سکتا ہے ۔ سیمینار کے آخر میں شرکا نے آگاہی واک میں شرکت کی۔