لاہور( کلچرل رپورٹر)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر میں پاک میڈیا یو کے کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں صوفی میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا۔ مختلف صحافیوں اور تجزیہ نگاروں کے علاوہ مشہور ادیبوں اور دانشوروں نے شرکت کی۔ اِس موقع پر پلاک اور میڈیا کا چولی دامن کا ساتھ ہے ۔صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ان کی فیملی کیلئے پلاک حقیقی معنوں میں اقدامات کررہا ہے ۔ عالمی شہرت یافتہ صوفی گائیک سائیں ظہور، حنا نصر اﷲ اور سائرہ طاہر نے پروگرام میں صوفیانہ کلام پیش کر کے حاضرین کے دل موہ لئے ۔