لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام تاریخی ہیپی کاؤ پولو فار پیس II پاکستان کپ پولو کپ 2020ء کے پہلے روز دو دلچسپ میچز کھیلے گئے ۔ پہلے میچ میں سامبا بینک نے گارڈرائس /پلاٹینم ہومز کو جبکہ دوسرے میچ میں باڑیز نے ٹیم اے او ایس پولو کو ہرا دیا ۔آج تین میچ کھیلے جائیں گے۔