کراچی(این این آئی) پاکستان میں چینی جوہری ٹیکنالوجی’’ہوالانگ وون ‘‘کے استعمال سے بنائے گئے پہلے یونٹ کا ہاٹ فنکشنل ٹیسٹ کامیاب ہوگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق چائنا نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے K2یونٹ میں چین کی بنائی گئی ہوالانگ وون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا، یہ چین سے باہر پہلا ایسا یونٹ ہے جس میں اس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے ۔چینی نشریاتی ادارے نے اپنی رپوٹ میں مزید بتایا کہ اس کامیابی سے جوہری توانائی کے ذریعے بجلی کی پیداوار میں جوہری ایندھن کی لوڈنگ اور پاور جنریشن کے گرڈ سے منسلک ہونے جیسے مراحل میں انتہائی اہم پیش رفت ہوگی۔