لاہور(سپورٹس رپورٹر) کوالالمپور میں بارش کے باعث پاکستان اور انگلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ایک روزہ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔سیریز کے آخری ایک روزہ میچ میں انگلینڈ ویمن ٹیم کے خلاف پاکستان کی اننگز بارش سے متاثر ہوئی، اڑتیسویں اوور میں سکور جب آٹھ وکٹ پر 145 ہوا تو کھیل روک دیا گیا جو کہ دوبارہ شروع نہ ہو سکا۔بارش کے باعث میچ کو بے نتیجہ ختم کرنا پڑا، اس سے پہلے دونوں ون ڈے میچز انگلش ویمن کھلاڑیوں نے اپنے نام کیے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 17 دسمبر سے شیڈول جس میں قومی ٹیم فیورٹ ہے ۔