کراچی(کامرس رپورٹر) ملک میں سیاحت و مہمان نوازی سے متعلق پاکستان کی پہلی عالمی نمائش پاکستان ہاسپیٹلیٹی نمائش 2019 کامیاب ثابت ہوئی اور اس سے ملک میں نئے سرمایہ کاری مواقع اجاگر ہوئے جبکہ کئی کمپنیوں نے ہوٹل و سیاحت کے شعبے میں آئندہ کے منصوبے تشکیل دیئے ، یہ بات ظہیر نصیر ، منیجنگ ڈائریکٹر بدر ایکسپو سلوشنز نے نمائش کے اختتام پر تقریب میں کہی۔انہوں نے کہا کہ نمائش میں شامل تقریباً 60 مقامی اور غیر ملکی کمپنیوں اور تعاون کرنے والے اداروں بشمول ایسوسی ایشن آف ہوٹل انڈسٹری، فوڈ انڈسٹری کی شرکت سے ہوٹل اور سیاحت کی صنعت کی ترقی ہو گی، نمائش میں ملکی و غیرملکی وفود اور تجارتی مندوبین کی شرکت باعث خوشی ہے ۔