اسلام آباد (92نیوز رپورٹ)فیٹف میں بڑی پیش قدمی،پاکستان فالواپ فہرست میں شامل ہوگیا ہے ،پاکستان نے 40میں سے 31سفارشات پر عملدرآمد کرکے کمپلینٹ ریٹنگ حاصل کرلی، پاکستان ایشیاپیسفک گروپ کی توسیع شدہ سے ’’فالو اپ فہرست‘‘میں شامل ہوگیا ہے ،پاکستا ن کے موجودہ ایکشن پلان پرفیٹف میں متوازی جانچ پڑتال کرلی گئی،فیٹف کی تاریخ میں صرف دوسال میں 20معیارات میں بہتری بے مثال ہے ،وفاق میں 14اورصوبائی سطح پر3قوانین میں بڑے پیمانے پراصلاحات کرلی گئیں،ایشیاپیسفک گروپ کی جانب سے پاکستان کی پیشرفت کااعتراف کیاگیا،پاکستان انسدادمنی لانڈرنگ اوراینٹی ٹیرر فنانسنگ کیلئے عالمی معیارپرپورااترا،پاکستان کو رواں ماہ آئندہ اجلاس تک گرے لسٹ میں رکھاگیاہے ۔