اسلام آباد(لیڈی رپورٹر) حکومتِ پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان طے ہونے والے 5سالہ ہائیڈرومیٹ اینڈ ایکوسسٹم ریسٹوریشن منصوبے پر دستخط کر دیئے گئے۔ عالمی بینک کی جانب سے منصوبہ کیلئے فراہم کی جانے والی 188 ملین ڈالرکی امدادی رقم ملک میں موسمیاتی پیش گوئیوں کے نظام کو بہتر اور مزید قابلِ اعتبار بنانے اور بہتری کے لئے خرچ کی جائے گی۔