لاہور( پ ر) تحریک انصا ف کے اقلیتی رہنما مبارک آ فتا ب گل نے کہا ہے کہ پاکستان کی بقا ،سلامتی ،خوشحالی اور ترقی کے لئے اس وقت قومی قیادت مضبوط ہاتھوں میں ہے اور ہمیں اپنی بہادر سیاسی و عسکری قیادت پر فخر ہے جس نے ملکی مفاد اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لئے بھارت کو دندان شکن جواب دیا اور دنیا کو یہ باور کرایا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک اور ذمہ دار ایٹمی قوت ہے ۔