Common frontend top

پاکستان امن کا داعی، بھارت سے تمام مسائل پر مذاکرات چاہتے ہیں:وزیر خارجہ

منگل 19 مارچ 2019ء





اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور چین نہ صرف گہرے دوست ہیں بلکہ تعلقات سٹرٹیجک شراکت داری کی بنیاد پر استوار ہیں۔ انہوںنے یہ بات بیجنگ میں چائنہ انسٹیٹیوٹ فار انٹرنیشنل سٹرٹیجک سٹڈیز آمد کے موقع پر کہی۔ وزیر خارجہ نے کہا پاک چین اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے کے آغاز سے پاکستان میں سماجی اور اقتصادی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ، پلوامہ واقعہ کے بعد بھارتی جارحیت کا جواب پاکستان نے حوصلے اور بردباری سے دیا ،پاکستان خطے میں قیام امن کا داعی ہے اور تمام ہمسایوں کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے ،بھارت کے ساتھ بھی تمام تصفیہ طلب امور مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔ وزیر خارجہ نے بعد میںادارے کے مختلف شعبے دیکھے اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کئے ۔ قبل ازیںشاہ محمود قریشی کا چین پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ۔ وہ 3 روزہ دورے کے دوران وزرائے خارجہ سٹرٹیجک مذاکرات میں شرکت کے علاوہ اعلی ٰحکام سے ملاقاتیںکرینگے ۔ ادھ کینیا کی وزیر خارجہ مونیکا جمہ نے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور کرائسٹ چرچ حملے میں پاکستانیوں کی شہادت پر تعزیت کی۔ 

 

 



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں










اہم خبریں