جوہانسبرگ(سپورٹس ڈیسک) پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کی انڈر19ٹیم کو دوسرے ون ڈے میچ میں 4وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 2-0کی برتری حاصل کرلی۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 44اوورز میں 215رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ نسیم شاہ اور اختر شاہ نے 3,3وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں پاکستان نے محمد حارث اور روحیل نذیر کی نصف سنچریوں کی بدولت ہدف 40اوورز میں 6وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ محمد حارث مین آف دی میچ قرار پائے ۔ دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا۔