ابوظہبی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان ،نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل سے ابوظہبی میں شروع ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 24 سے 28 نومبر تک دبئی جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 دسمبر تک ابوظہبی میں کھیلا جائیگا۔