اسلام آباد(صباح نیوز) حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 30کروڑ ڈالر کی ہنگامی امداد کا معاہدہ طے پاگیا۔ایشیائی ترقیاتی بینک اور حکومت پاکستان کے درمیان ہنگامی معاہدے سے متعلق معاہدے پر دستخط کی تقریب اقتصادی امور ڈویژن میں منعقد ہوئی جس میں 30کروڑ ڈالر کی ہنگامی امداد کا معاہدہ طے پاگیا۔معاہدے پر پاکستان کی طرف سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نور احمد نے دستخط کئے اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے بینک کے کنٹری ڈائریکٹر زیانگ یانگ نے دستخط کئے ۔