لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان والی بال ٹیم نے کویت کو تین ایک سے شکست دے کر ایران کے شہر تہران میں کھیلی جا رہی بیسویں ایشیئن سینئر مین والی بال چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ پاکستان ٹیم اب سیمی فائنل کوالیفائی کرنے کے لئے جاپان اور چائینیز تائپے کی ٹیموں کے ساتھ کھیلے گی۔ کویت کے خلاف میچ میں پاکستان ٹیم چھائی رہی اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان نے پہلا سیٹ 25-19سے جیت لیا۔ ٹیم کے کپتان کے ایمل خان، مراد خان ، مبشر رضا، اور ظہیر خان نے شاندار کھیل پیش کیا۔