لاہور(سپورٹس رپورٹر) بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے پی سی بی سے اپنی سالانہ گرانٹ بڑھانے کا بھی مطالبہ کر دیا کہتے ہیں بلائنڈ ٹیم نے کئی ایک کامیابیاں حاصل کی ہیں تاہم گزشتہ دس سال سے ان کیگرانٹ میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ نومبر میں انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی جو یو اے ای میں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کے کھلاڑیوں کو بھی خاطر خواہ ماہانہ وظائف دئے جائیں ۔انہیں اب کھلاڑیوں کو دس پندرہ ہزار ماہانہ وظیفہ دیتے ہوئے شرم آ تی ہے اگر گرانٹ بڑھ گئی تو وہ بھی تیس سے ہینتیس ہزار وظیفہ دے سکیں گے ۔