شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق وفاقی وزیر حاجی نعیم حسین چٹھہ نے کہا کہ جس مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا آج ملک میں اس مسلم لیگ کا وجود نہیں ہے ،عمران خان نے قائد اعظم اور علامہ محمد اقبال کے افکار ،نظریات کی روشنی میں ملک کو ایک اسلامی ،فلاحی ،جمہوری ریاست بنانے کیلئے اپنا انتھک کردارادا کیا ،نظریہ پاکستان ہی بقائے پاکستان کی ضمانت ہے اور عمران خان اس نظریہ کے سب سے بڑے علمبردار ہیں نواز شریف آج جس مقام پر کھڑے ہیں اسکی وجہ ان کے نادان ،نااہل ،کرپٹ مشیراور کرپشن ہے نواز ،زرداری نے جس طرح پاکستان کی سیاست کو ہائی جیک کیا اس کو عمران خان ہی ختم کرسکتے ہیں ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے حلقہ پی پی 141 میں پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار بیرسٹر چودھری عابد حسین چٹھہ کے انتخابی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ملک جاوید کھوکھر ، امجد باجوہ ، رائے علی گوہر، ملک اسد اﷲ خان وٹو، ملک آصف ریاض وٹو ، ملک ریاض وٹوودیگربھی موجودتھے ۔