کراچی (صباح نیوز)پاک بحریہ اور انڈونیشیائی بحریہ کے سپیشل سروس گروپس کی مشترکہ مشقیں ’’سی تھنڈر فور‘‘اختتام پذیر ہو گئیں۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سالانہ مشق سی تھنڈر کراچی اور کھلے سمندر میں سات روزتک جاری رہی۔پاک بحریہ کے بحری جہازوں ، سی کنگ ہیلی کاپٹرز، سپیشل فورسز بوٹس اور ایس او ایف ٹیموں نے مشق میں حصہ لیا،مشق کا مقصد سپیشل فورسز کے مابین روابط، آپریشنل تیاری اور پیشہ وارانہ مہارت کا تبادلہ کرنا تھا۔ مشق میں انسداد دہشت گردی کیلئے بحیرہ عرب میں میری ٹائم انٹرڈکشن آپریشنز کئے گئے ۔مشقوں کا اختتام بحیرہ عرب میں مشتر کہ وِزٹ بورڈ سرچ اور سیزر آپریشنز کے شاندار مظاہرے سے ہوا۔مشق سی تھنڈر پاکستان اور انڈونیشیائی بحریہ کے درمیان مضبوط عسکری تعلقات کی عکاس ہے ۔ مشق میں حاصل ہونے والے پیشہ وارانہ تجربات دونوں بحری افواج کے مابین تعاون کو مزید فروغ دیں گے ۔