پشاور( خبر نگار) پاکستان ریلوے نے عدالتی فیصلے کی روشنی میں کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کافیصلہ کیا ہے ، گریڈ 1سے گریڈ 16تک کے ملازمین کو ریلوے کے وسائل سے ایک درجہ موو اوو دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ریلوے پشاور ڈویژن سمیت مختلف ڈویژنوں اور ورکشاپس میں ملازمین کنٹریکٹ پرخدمات سرانجام دے رہے ہیں، عدالتی فیصلے کی روشنی میں کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس سے ملازمین کی کارکردگی رپورٹ طلب کی گئی ہے ۔