ممبئی(نیٹ نیوز) بھارتی کرکٹراورسیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا ہے کہ انہیں دی کپل شرما شو سے نکالے جانے کا علم نہیں اور اگر ایسا ہے تواپنے بیان پرکل آج اورآگے بھی قائم رہوں گا۔ سدھو نے ٹوئٹر پر ایک وڈیو اپ لوڈ کی جس میں بتایا کہ انہیں شو سے نکالے جانے سے متعلق علم نہیں، ایک تقریب میں شرکت کے باعث وہ شو کی دو اقساط کی شوٹنگ پر نہیں جاسکے تھے جس کے باعث شو کے منتظمین نے کسی اور کو اُن دو اقساط میں جگہ دی۔ مجھے چینل یا شو سے نکالے جانے سے متعلق کوئی پیغام تاحال نہیں ملا۔ سدھو نے کہا کہ اگر ایسا ہے اور میرے بیان کے باعث ایسا کیا گیا ہے تو میں اپنی بات پر قائم ہوں، میں نے جو کل کہا تھا وہ آج بھی کہوں گا اورآنے والے کل بھی کہوں گا۔بھارتی میڈیا نے جب ارچنا سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ انہیں شو میں سدھو کی جگہ لانے سے متعلق معلوم نہیں یہ سب انہیں میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا ہے ۔