نیویارک (این این آئی)ایک طبی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان صحت کے شعبے میں بنگلادیش، سری لنکا، بھوٹان اور بھارت سے بھی پیچھے ہے ۔معروف برطانوی طبی جرنل دی لانسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی اور معیار کے اعتبار سے 195 ممالک میں پاکستان کا 154 واں نمبر ہے ۔اس فہرست کے مطابق چین 48 ویں، سری لنکا 71، بنگلہ دیش 133، بھوٹان 134، بھارت 145 اور نیپال 149 ویں نمبر پر ہے ۔پاکستان کا 154واں نمبر ہے۔